مذہبی جماعت کے کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد

ڈنڈوں، مکوں، ٹھڈوں سے لہولہان کردیا، طبی عملے نے جان بخشی کروائی

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) مذہبی جماعت کے کارکنوں نے سلمان تاثیر کے چینل میں کام کرنے والے صحافیوں کو تشدد کرکے لہو لہان کر دیا، صحافیوں کو بے ہوشی کی حالت میں آگ لگانے کی کوشش، طبی عملے نے سکیورٹی اہلکار کی مدد سے بیچ بچائو کرایا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان تاثیر مرحوم کے چینل بزنس پلس کے بیورو چیف اسلام آباد یاسین ہاشمی اور ان کے کیمرہ مین محمد ثاقب چوہدری فیض آباد میں مذہبی جماعت کے فرانس کیخلاف جاری دھرنے کی کوریج کررہے تھے کہ کارکنوں نے سلمان تاثیر کے نیوز چینل بزنس پلس کا لوگو دیکھا تو ان میں سے ایک نے باآواز بلند پکارا کہ یہ ملعون سلمان تاثیر کے چینل کے لوگ ہیں، انہیں پکڑو، یہ جانے نہ پائیں، جس پر درجن بھر کارکنوں نے دونوں صحافیوں پر حملہ کرکے انہوں کیل والے ڈنڈوں، تھپڑوں، مکوں اور ٹھڈوں سے شدید زخمی کرکے لہولہان کردیا۔
تشدد کے باعث دونوں صحافی بے ہوش ہو گئے۔ طبی عملے نے بتایا کہ کارکن ہمیں زندہ جلانے کی تیاری کر رہے تھے تاہم ریسکیو عملے اور ایک سکیورٹی اہلکار نے منت سماجت کرکے صحافیوں کو اٹھا کر ہسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جے نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو سزائے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button